آزادی مارچ، ہلال ِاحمر نے دو  فرسٹ ایڈ پوسٹ قائم کردیں  10 ایمبولینس تعینات

  آزادی مارچ، ہلال ِاحمر نے دو  فرسٹ ایڈ پوسٹ قائم کردیں  10 ایمبولینس تعینات

  



 اسلام آباد(آن لائن) آزادی مارچ کو طبّی امداد کی فراہمی کیلئے ہلالِ احمر پاکستان نے دو فرسٹ ایڈ پوسٹ قائم کردیں، 12 ایمبولینس بھی تعینات کی گئی ہیں، گزشتہ روز سے جاری اِن پوسٹ پر 104 سے زائد لوگوں کو ابتدائی طبّی امداد دی گئی ہے۔ ایمبولینس کے ذریعے 7افراد کو قریبی پمز ہسپتال پہنچایا گیا۔ فرسٹ ایڈ پوسٹ پر مرہم پٹی کے علاوہ ادویات بھی دی جاتی ہیں۔ ہلال ِاحمر کا طبّی عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی دونوں پوسٹ کا معائنہ کیا اور رضاکارانہ بنیاد پر طبّی سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔

 ہلال ِاحمر 

مزید : صفحہ آخر


loading...