ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کا پیشہ لازمی سروس کی کیٹیگری میں شامل ہے، قانون کے تحت لازمی سروس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازم اپنی خدمات کی فراہمی سے کسی صورت انکار نہیں کرسکتے،ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹرزنے ہسپتالوں میں ہڑتال کررکھی ہے جو کہ ڈاکٹرز کے اپنے حلف کی خلاف ورزی ہے،پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے اختلافات میں مریض دربدر بھٹک رہے ہیں،ہڑتال پر جانے والے ڈاکٹرز اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ہڑتال کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کی جائے۔

ہڑتال

مزید : صفحہ آخر


loading...