ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیخلاف توہین عدالت کی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے شہزاد ارسلان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ محکمہ کی جانب سے درخواست گزار کی تعیناتی نہیں کی جا رہی تھی، رخواست گزار نے تعیناتی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا،عدالت کے حکم کے باوجود اسکو ایڈجسٹ نہیں کیا جا رہا،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدالت سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر


loading...