سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری،جواب طلب

سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری آبپاشی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد وحید نے عبیداللہ انور کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ عدالت نے اس کو ترقی دینے کی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو بھجوائی عدالت کے 18اپریل 2019ء کی پاسداری نہیں کی جا رہی،عدالت سیکرٹری آبپاشی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے درخواست پر سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -