واجبات کی عدم کے خلاف درخواست پر رمضان شوگر ملز نے 38 لاکھ روپے کسانوں کو ادا کر دیئے

واجبات کی عدم کے خلاف درخواست پر رمضان شوگر ملز نے 38 لاکھ روپے کسانوں کو ادا ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز کی جانب کسانوں واجبات کی عدم کے خلاف درخواست پر رمضان شوگر ملز نے 38 لاکھ روپے کسانوں کو ادا کر دیئے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کسانوں کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سیف الرحمن جسرا نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ سلمان شہباز کی زیر ملکیت رمضان شوگر ملز کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب،کین کمشنر اور سلمان شہباز سمیت دیگر کو کسانوں کو واجبات ادا کرنے کا حکم دیا، درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ سلمان شہباز، چیف سیکرٹری اور کین کمشنر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے، عدالت چیف سیکرٹری،کین کمشنر اور سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے،عدالت کو بتایا گیا کہ رمضان شوگر ملز کی طرف سے 38لاکھ روپے کی ادائیگیاں کردی گئی ہیں،جس پرفاضل جج نے مزید کارروائی ملتوی کردی۔

واجبات ادا

مزید : صفحہ آخر


loading...