سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے کیخلا ف درخواست پر سیکرٹری، ڈی جی ایکسائز اور محکمہ کے تمام ڈائریکٹرزطلب

  سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے کیخلا ف درخواست پر سیکرٹری، ڈی جی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے کیخلا ف درخواست پر سیکرٹری، ڈی جی ایکسائز اور محکمہ کے تمام ڈائریکٹرزکو طلب کر لیاہے، عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ محکمہ یکم جنوری 2017 سے سنیما سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کا پابند ہے۔درخواست گزارشہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ قانون کے مطابق ڈی جی ایکسائز یکم جنوری 2017 ء سے سنیما گھروں سے تفریحی کرنے کا پابند ہے،محکمہ ایکسائز کے ڈیریکٹرز تحریری طور پر قبول کر چکے ہیں کہ سنیما گھروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا،وکیل نے نشاندہی کی کہ تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے سے قومی خزانے نقصان پہنچا جا رہا ہے،سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس کے واجبات وصول کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز کو رپورٹ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیاہے۔

تفریحی ٹیکس

مزید : صفحہ آخر


loading...