پاکستان حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کیساتھ، فخر امام

پاکستان حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کیساتھ، فخر امام

  



اسلام آباد (این این آئی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ ایک انٹرویو میں قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ابھی تک ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت نے 8 ملین کی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے9 لاکھ فوجی تعینات کررکھے ہیں جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا بھر میں بلا شبہ سب سے زیادہ تعینات فوجیوں کی سر زمین بن چکا ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ وادی میں آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسندی کے فلسفہ کے تحت بربریت کر رہی ہے جس کا آغاز 1923ء میں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کا تنازعہ کشمیر کے بارے میں اجلاس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہ حل طلب تنازعہ ہے۔

فخر امام

مزید : صفحہ آخر


loading...