سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر مقبول ملک انتقال کرگئے

سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر مقبول ملک انتقال کرگئے

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)بزرگ قانون دان اورسابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر مقبول الہٰی ملک انتقال کرگئے،ان کی عمر 89سال تھی،ان کی نماز جنازہ آج 2نومبر کو ڈیڑھ بجے دوپہرنیو مسلم ٹاؤن کی ایوبیہ مارکیٹ کی مسجد میں اداکی جائے گی،مقبول الہٰی ملک تین مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے،جو ایک ریکارڈ ہے، وہ پہلی مرتبہ جولائی1977ء سے اپریل1978ء تک،دوسری مرتبہ مئی 1988ء سے نومبر1993تک اورتیسری مرتبہ نومبر1999ء سے 2003ء تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے،وہ صحافت سے بھی وابستہ رہے اور اپنے والد ملک نورالہٰی کے اخبار احسان اورشہباز میں کام کیا،مرحوم نے پسماندگان میں 8بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

انتقال

مزید : صفحہ آخر


loading...