ماضی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا، اسلم اقبال

ماضی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا، اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیرصنعت وتجارت، اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایسے پروگرام کے انعقاد سے سرمایہ کاری کے امکانات اور فروغ کے مواقع ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے آئی ٹی سیکٹر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی ترقی اور فروغ پر بھرپور توجہ مرکوز کی ہے۔ بہت سی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیز پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مقا می ہو ٹل میں جمپ سٹارٹ پاکستان کے زیر اہتمام”لفٹ پاکستان 2019“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں اور معاشی اصلاحات کی گئی ہیں۔ای۔پے موبائل اپلیکیشن کا اجراء کیاگیا جس کے ذریعے مختلف ٹیکسز،رجسٹریشن فیس،انکم ٹیکس،پراپرٹی فیس اور دیگر ادائیگیوں کی سہولت آن لائن دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری میں نجی شعبہ کی بڑی اہمیت ہے اور پنجاب حکومت نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ صوبے بھر میں سپیشل اکنامک زونز اور نئے صنعتی مراکز بنائے جارہے ہیں اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے۔چیئرمین جمپ سٹارٹ پاکستان امجد پرویز نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی منزل پائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی آئندہ پانچ سالوں میں ملک میں 100ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔بعدازاں صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن موددی کی پالیسی کے تحت کشمیر کاز کو جتنا نقصان پہنچانا تھا پہنچا چکے ہیں اور وہ عالمی میڈیا کی توجہ کشمیر کے مسئلے سے ہٹانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریند را موددی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال کر بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سازش کی۔جب فیٹف کا اجلاس جاری تھا تو مولانا نے مسلح جتھے دکھا کر پاکستان کو بدنام کیا اور بھارتی بیانیے کو آگے بڑھایا۔
اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -