او آئی سی رکن ممالک کا کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

    او آئی سی رکن ممالک کا کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

  



استنبول(آئی این پی)اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تیسری کانفرنس جمعہ کو استنبول میں منعقد ہوئی جس میں دیرینہ اور غیر حل شدہ تنازعات کو عالمی ثالثی کے کردار کے تحت حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا،ایک روزہ کانفرنس میں مصالحت کے تناظر پر مختلف سیشن ہوئے۔کانفرنس میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر دیرینہ تصفیہ طلب تنازعات کے حل پر بحث کی گئی۔اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدترین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے دن بدن اسلامو فوبیا کے مسئلے  اور گا ئے ذبح کرنے کے معاملے پر قتل کے پر بڑھتے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اوآئی سی ممالک 

مزید : صفحہ اول


loading...