ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات میں ادارہ خود سامنے آگیا، سربراہ جے یو آئی (ف)

   ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات میں ادارہ خود سامنے آگیا، سربراہ جے یو آئی (ف)

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء  اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بتائیں کون سا ادارہ ہے، ان کی بات میں ادارہ خود سامنے آگیا ہے، فوج نے عمران خان کے اس بیان کی وضاحت بھی نہیں دی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فوج میرے پیچھے ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بتائیں کون سا ادارہ ہے؟ان کی بات میں ادارہ خود سامنے آگیا ہے۔ دوسری طرف نجی ٹی وی’ہم نیوز‘ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، ہم اداروں کااحترام کرتے ہیں، فوج خودکوسیاست میں ملوث نہ کرے،عمران خان نے بیان دیا تھا کہ فوج میرے پیچھے ہے،پاک فوج کواس پرردعمل دیناچاہیے تھا لیکن پاک فوج کی جانب سے اس پر رد عمل نہیں دیا گیا۔جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ترجمان پاک فوج نے کہاکہ فوج جمہوریت کے ساتھ ہے،بڑی سیاسی جماعتیں حکومت کو غیر جمہوری کہہ رہی ہیں،موجودہ حکومت ناجائز ہے،الیکشن نتائج ہم نے کبھی تسلیم نہیں کیے۔

 مولانا فضل الرحمان 

مزید : صفحہ اول


loading...