مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سے بات کروں گی،جرمن چانسلر

  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سے بات کروں گی،جرمن چانسلر

  



 نئی دہلی  (مانیٹرنگڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال غیر مستحکم ہے، وادی کی صورتحال پر تشویش ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کی موجودہ صورتحال غیرمستحکم ہے۔ بھارت اور پاکستان کو مسلئے کا پرامن حل تلاش کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار جرمن چانسلر نے دورہ بھارت کے دوران جرمن صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے معیارزندگی کو بلند کرنے کی ضرورت ہے، کسی خطے میں لاک ڈاؤن اتنے لمبے عرصے تک جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ مسلۂ کشمیرپر بات کرنے کے ساتھ مسئلہ کو اٹھاؤں گی۔

جرمن چانسلر

مزید : صفحہ اول


loading...