جلسہ گاہ میں مولانا عبد الغفور حیدری  کی امامت میں نماز جمعہ ادا کیگئی 

  جلسہ گاہ میں مولانا عبد الغفور حیدری  کی امامت میں نماز جمعہ ادا کیگئی 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آزاد مارچ کے شرکاء نے مولانا عبد الغفور حیدری کی امامت میں جلسہ گاہ میں نماز جمعہ ادا کی۔جمعہ کو اسلام آباد کے سیکٹر H-9 کے میٹرو گراؤنڈ میں واقع جلسہ گاہ میں جے یو آئی کا احتجاجی جلسہ ہوا۔ اسٹیج پر مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، پی پی پی کے رہنما نیر بخاری، فرحت اللہ بابر اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ آزادی مارچ کے شرکاء  نے مولانا عبد الغفور حیدری کی امامت میں جلسہ گاہ میں نماز جمعہ ادا کی۔

نماز جمعہ

مزید : صفحہ اول


loading...