چین کا ایک بار پھرایف اے ٹی ایف  میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

    چین کا ایک بار پھرایف اے ٹی ایف  میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

  



 بیجنگ (این این آئی)چین نے ایک بار پھر ایف ایٹی ایف میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گرد فنانسنگ کیخلاف بین الاقوامی تعاون کا ادارہ ہے، جس کا کا م کسی ملک پر پابندیاں عائدکرنا یا سزا دینا نہیں بلکہ غیرقانونی کارروائیوں کیخلاف ممالک کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جس سے ظاہر ہے کہ وہ دہشت گرد فنانسگ پر پاکستانی اقدامات کو تسلیم اور اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

چین/حمایت

مزید : صفحہ اول


loading...