بحریہ ٹاؤن کراچی، ایڈونچرلینڈکا افتتاح،آتشبازی سے آسمان رنگین 

   بحریہ ٹاؤن کراچی، ایڈونچرلینڈکا افتتاح،آتشبازی سے آسمان رنگین 

  



 کراچی(پ ر)بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے بحریہ ایڈونچرلینڈ کا زبردست افتتاح کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین و بیگم ملک ریاض حسین کے ساتھ سی ای او بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض ملک و بیگم علی ریاض موجود تھے۔ میڈیا کے معزز نمائندگان، بحریہ ٹاؤن منجمنٹ اور ریزیڈنٹس کے علاوہ کراچی سے بڑی تعداد میں عوام نے اس تقریب کو کامیاب بنایا۔اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے روحِ رواں چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کا کہنا تھا کہ " ہمارا ہر پراجیکٹ اس سوچ کے ساتھ شروع کیا جاتا ہے کہ جو سہولت اور تفریح پاکستان کی عوام کی پہنچ سے دور ہے اسکو اپنے لوگو ں تک لایا جائے تاکہ ملک کے اندر رہتے ہوئے بھی وہ دنیا بھر کی سیر کر سکیں "۔ سلو مارچ کرتا بینڈ،رونق پھیلاتے میسکوٹ اور کارٹون کیریکٹرز، دلکش فوارے انٹرنیشنل فوڈ چینز و فوڈ کورٹ اور ان سب کے بیچ بہترین کوالٹی کی درامد شدہ رائڈز اس بات کی واضح نشاندہی کرتیں ہیں کہ بحریہ ایڈونچر لینڈ پاکستان میں موجود تمام امیوزمنٹ پارکس سے جدا ہے اور عوام کیلئے مکمل اور بہترین تفریح ہے۔ افتتاحی دن کا اختتام دلکش اور سحر انگیز فائر ورکس پر ہوا۔ حمنہ سہیل جو کراچی سے اپنی فیملی کیساتھ تھیم پارک آئی تھیں، انکا کہنا تھا کہ"  واقعی جیسا سوچا تھا بحریہ ایڈونچر لینڈ کے بارے میں، اصل میں تو اس سے بھی کہیں بڑھ کر پایا، یہ امیزنگ تھیم پارک ہے۔ "۔ پچیس سے زائد جھولے اور واٹر اٹریکشنز، کے علاوہ یہاں کی خاص بات یہاں موجود ڈائنو پارک ہے جو بچوں اور بڑوں کو کروڑوں سال پہلے کی دنیا میں لے جائے گا اور بہت سے ڈائنوسارز سے متعارف بھی کروائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ اس تھیم پارک میں موجود انٹرنیشنل اور لوکل فوڈ چینزجیسے ایکو ا  بار، میکڈونلڈز، کے ایف سی، برگر کنگ، کرسپی فور یو،  پلیڈیم  فوڈ کورٹ وغیرہ بھی موجود ہیں۔ کارنیول، خوبصورت پارکس، بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین، ڈینزو کے بعد اب بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور کراچی کے شہریوں کوایک دفعہ پھر مسحور کرنے کو بالکل تیارہے اور پوری امید ہے کہ بحریہ ایڈونچرلینڈ، کراچی کے سیاحتی مقامات میں ایک زبردست اضافہ ثابت ہوگا۔

بحریہ ٹاؤن 

مزید : صفحہ اول


loading...