عالمی تبلیغی اجتماع کا مقصد نبی اکرم ؐ کے اسوہ حسنہ کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا نا ہے: مقررین 

 عالمی تبلیغی اجتماع کا مقصد نبی اکرم ؐ کے اسوہ حسنہ کو دنیا کے کونے کونے میں ...

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان، این این آئی)توحید باری تعالیٰ پر مکمل ایمان لاکر ہی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ ؐنے انسانیت کو اپنے حقیقی رب کی پہچان کروائی،اللہ تعالیٰ کی واحدانیت اور نبی مکرم ؐ کی رسالت پر ایمان کامل رکھنے والوں کو ہی مسلمان کے لقب سے نوازا گیا ہے،مسلمان کی نشانی ہے کہ وہ اللہ کے احکامات اور نبی اکرمؐ کے طریقوں کے مطابق اپنی زندگی گزارتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے کامیابیاں بھی اپنے محبوب پیغمبرؐ کی فرمانبرداری میں رکھی ہیں،تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں جمعہ کے روز بعدازنماز فجر قاری زبیر آف بنگلہ دیش،نماز جمعہ کا خطبہ مولانا معاذ نے دیا اور نماز پڑھائی بعدازنماز جمعہ مولانا محمد اسماعیل،بعدازنماز عصر مولانا زبیر الحسن آف انڈیا اور بعدازنماز مغرب مولانا احمد لاٹ نے اپنے روح پرور بیانات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ تبلیغی جماعت کا مقصد اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی اکرم ؐ کے اسوہ حسنہ کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانا ہے جس کیلئے لاکھوں فرزندان اسلام نے اپنی زندگیاں وقف کررکھی ہیں اور دنیا کے چپے چپے تک پہنچ کر دین اسلام کی دعوت کا کام کیا جارہا ہے،انہوں نے فرمایا کہ دین حقوق اللہ اور حقوق العباد کا مجموعہ ہے،عبادات کرنے سے انسان کے اندر کی صفائی ہوتی ہے اور ارواح کو خواراک ملتی ہے جبکہ حقوق العباد ادا کرنے سے دلوں کو سکون نصیب ہوتا ہے اور ان کے ادا کرنے سے بندہ جنت کا حقدار ہوجاتا ہے،برائیوں میں مبتلا انسانیت کو راہ ہدائیت پر لانا حقوق العباد کی اعلیٰ قسم ہے،اللہ تعالیٰ خود بھی اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اسکے بندے دوزخ کا ایندھن بن جائیں اور دیندار لوگوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جہنم کے راستے پر چلنے والے انسانوں پر محنت کریں اور انہیں دین کی جانب لے کر آئیں تاکہ وہ جہنم کا ایندھن بننے کی بجائے جنتوں کے حقدار بن جائیں،پنڈال میں لاکھوں فرزندان اسلام بڑے تزک و احتشام سے بزرگان دین اور علمائے کرام کے بیانات سے مستفید ہورہے ہیں اور سالانہ تبلیغی اجتماع امن و امان کے ساتھ جاری ہے جبکہ مندوبین کے قافلوں کا سلسلہ آج بھی سارادن جاری رہا کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے روز  اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اللہ نے دعوت و تبلیغ کا پیغام نبی اکرم ؐ کے ذریعے پوری امت تک پہنچایا،یہ پیغام تمام زمانوں کیلئے تھا،اس پیغام کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا اب امت محمدی ؐ کی اولین ذمہ داری ہے،اس پیغام کو مان کراللہ کو راضی کرکے جنت حاصل کرلیں یا نہ مان کر اللہ کی ناراضگی کے نتیجہ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنم خرید لیں، یہ صرف ہم پر منحصر ہے،اور یہ اجتماع اس پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کی تربیت گاہ ہے،یہاں کسی کا کوئی فرقہ نہیں،کوئی تنقید نہیں کی جاتی،صرف اللہ اور اس کے رسول ؐ کی بات کی جاتی ہے، کہ یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے،انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ ذہن میں رکھ لے کہ وہ آخرت کی تیاری کررہا ہے تو انسان کے سارے مسائل اللہ خود بخود ہی ختم کردے گا۔

مقررین

مزید : صفحہ اول


loading...