عمر کوٹ، پی ٹی آئی رہنماءحلیم عادل شیخ  کی گاڑی پر حملہ، شیشے ٹوٹ گئے

  عمر کوٹ، پی ٹی آئی رہنماءحلیم عادل شیخ  کی گاڑی پر حملہ، شیشے ٹوٹ گئے

  



عمرکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) حلیم عادل شیخ ٹرین حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کیلئے عمرکوٹ پہنچے تھے، واپس پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراو¿ کر دیا، پی ٹی آئی رہنما محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق عمرکوٹ کنری کے امیر محلہ میں حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراو¿ کیا گیا ہے جس سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر ٹرین حادثہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کے بعد واپس جا رہے تھے۔تعزیت کے بعد واپسی پر امیر محلہ میں موجود لوگوں نے ان کی گاڑی پر پتھراو¿ کیا، تاہم حلیم عادل شیخ محفوظ رہے۔ ان کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر حملہ پیپلز پارٹی رہنما تیمور تالپور نے منصوبہ بندی کیساتھ کروایا۔

حلیم عادل حملہ

مزید : صفحہ اول


loading...