تیز گام حادثہ،برطانوی شاہی  جوڑے کا دکھ کا اظہار

  تیز گام حادثہ،برطانوی شاہی  جوڑے کا دکھ کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (آئی این پی )برطانوی شاہی جوڑے نے رحیم یار خان میں تیز گام حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندوہناک حادثے کی خبر پر شدید دکھ ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام لکھے گئے تعزیتی پیغام میں برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے لوٹے ہیں۔ رحیم یار خان میں تیز گام حادثے کی خبر ایک المناک خبر تھی، جس کا سن کر دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
برطانوی شاہی 

مزید :

صفحہ اول -