کارکن میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی خواتین کا خیال رکھیں،عبدالغفورحیدری

کارکن میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی خواتین کا خیال رکھیں،عبدالغفورحیدری

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا خیال رکھیں، حکومتی لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں مولانا کے ساتھ پانچ ہزار لوگ ہیں، انتظامیہ کے لوگ آزادی مارچ کو دکھیں کتنے لوگ آئے ہیں،یہ اجتماع پوری قوم کی نمائندگی کر رہا ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے آزادی مارچ میں لاکھوں لوگ شریک ہیں،مختلف جماعتوں کے کارکن بھی آزادی مارچ میں شامل ہیں۔ انہوکں نے کہاکہ تمام کارکنوں کو کہتا ہوں وہ خواتین کا احترام کریں،میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا بھی بہت خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ رش ہونے کی وجہ سے ہمارے انتظامات ناکافی ہیں،ہم نے ڈی چوک کا انتخاب کیا تھا تاہم عدالت عالیہ کا فیصلہ آڑے آ گیاہم نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ سو ایکڑ کا علاقہ ناکافی ہے۔انہوں نے کہاکہ تاجر برادری بھی احتجاج اور ہڑتال پر ہے، تاجر مطمئن نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمارے دباؤ کی وجہ سے تاجروں کے ساتھ مذاکرات کئے،ڈاکٹر، اساتذہ،تاجر اور ہر پیشے کے لوگ اس حکومت سے متاثر ہوئے ہیں۔

عبدالغفور حیدری

مزید : صفحہ اول


loading...