مارچ مکمل پر امن،پورے ملک میں ایک پودے کو بھی نقصان نہیں پہنچا
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ تصادم والی تو کوئی صورتحال نہیں ہے مولانا کے آزادی مارچ نے تقریبا پورے پاکستان کا مارچ کیا ہے اور اس دوران ملک کے کسی بھی کونے سے کسی ایک بھی پودے تک کو بھی نقصان نہیں پہنچا ہے یہ مارچ اس قدر پر امن اور ایک جمہوری مارچ ہے کہ اس میں کسی کو زرا سی بھی تکلیف نہیں ہوئی ویسے بھی جلسے جلوس ہوں یا پھر کوئی لانگ مارچ ہو یہ سب جمہوری سسٹم کا حصہ ہوتے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
نیئرحسین بخاری