حکومت تصادم سے بچنا چاہتی ہے تو فوراًنئے انتخابات کااعلان کرے

حکومت تصادم سے بچنا چاہتی ہے تو فوراًنئے انتخابات کااعلان کرے

  



مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک پر امن آزادی مارچ اور جلسے کے بارے میں یہ کہنا کہ اس سے کوئی تصادم کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے تو یہ بالکل غلط بات ہے تصادم کی صورت حال اس وقت پیدا ہو گی جب حکومت اپوزیشن کے پر امن احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالے گی یا پھر پر امن جمہوری کارکنوں پر طاقت کا استعمال کرے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا ہر مذہبی و سیاسی جماعت کا حق ہے حکومت اگر تصادم سے بچنا چاہتی ہے تو وہ سٹیپ بیک کرے اپنی ناکامی کو تسلیم کرے اور فی الفور نئے انتخابات کااعلان کیا جائے موجودہ حکومت کو اگر مزید وقت دیا گیا تو پھر اس سے ملک کا مزید نقصان ہو گا لیکن اپوزیشن حکومت کو اب عوام سے مزید زیادتی کرنے کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دے گی۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول


loading...