مولانافضل الرحمن کا احتجاج بلا جواز وہ لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں

  مولانافضل الرحمن کا احتجاج بلا جواز وہ لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں

  



تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا احتجاج بلا جواز ہے اور ان کے اس احتجاج سے ملک تصادم کی سیاست کی طرف بڑھ رہا ہے اور وہ اپنے اس احتجاج سے ملک کو بھی سیاسی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور لوگوں کو بھی بغاوت پر اکسا رہے ہیں ان کے بلا وجہ کے احتجاج کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اس وقت کسی احتجاج کی نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے مولانا فضل الرحمن کے ڈنڈا بردار احتجاج کو بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے مولانا فضل الرحمن کا احتجاج پاکستان مخالف قوتوں کا حوصلہ بڑھا رہا ہے اس لئے ان کے احتجاج کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

صداقت عباسی

مزید : صفحہ اول


loading...