ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہئے جس سے تصادم کی راہ ہموار ہو

ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہئے جس سے تصادم کی راہ ہموار ہو

  



ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر تصادم کی صورت حال پید ا نہیں ہونی چاہئے حکومت نے تو جے یو آئی کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی پاسداری کی ہے اب جے یو آئی کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ کوئی بھی ایسی صورت حال نہ پیدا کرے کہ جس سے تصادم کی راہ ہموار ہو۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو اپنے وعدے کے مطابق جے یو آئی کو مارچ کی بھی اجازت دی اور انہیں جلسہ بھی کرنے دیا اب یہ جے یو آئی کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے اس جلسے کے اختتام کے بعد پر امن طور پر واپس لوٹ جائیں اور موجودہ حکومت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش نہ کریں اسی میں ملک کی بہتری ہے۔

فیصل سبز واری

مزید : صفحہ اول


loading...