اسکیم 42 کے کام میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،سید ناصر حسین شاہ 

     اسکیم 42 کے کام میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،سید ناصر حسین شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت اسکیم 42 کے کام میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی. عوام کو سستے پلاٹ اور گھر فراہم کرنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔اب جزا اور سزا بھی ہوگی جو کام اچھا کرے گا اسکو شاباش ملے گی اور جو کام نہیں کریگا اسکو سزا بھی ملے گی۔ اسکیم 42 کے پلاٹس جن کے نام الاٹ ہوئے ہیں ان کو فوری قبضہ دیا جائے اور ابھی تک جن جن کو لیٹرز ملے ہیں اور وہ قبضے کے لئے نہیں آرہے ہیں ان کو خطوط بھی بھیجے جائیں اور اخبارات میں اشتہار کے ذریعے ان کو یاددہانی کرائی جائے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ ڈی جی (ایل ڈی اے) فاروق لغاری، سیکریٹری ایل ڈی اے صفدر بگھیو اور دیگر افسران بھی موجود تھے. اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کو ملیر اور ہاکس بے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. صوبائی وزیر کو سال 2019-20 میں ہونے والے کام کے بارے میں آگاہی دی گئی. اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اسکیم 42 پر کام میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ اسکیم 42 پر ہاکس بے کی ساحلی پٹی کی بیوٹیفیکیشن کے کام کا جلد آغاز کیا جائے اوت اطراف میں سڑکوں کا کام مکمل کیا جائے. انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایات دی کہ ساحلی پٹی کو صاف رکھنے، تفریح کےلئے آنے والی عوام کو سہولیات اور اچھا ماحول فراہم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے. سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ماضی میں بہت سے معاملات میں کوتاہی برتی گئی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اسکیموں میں تجاوزات کی شکایات آئی ہیں میں کسی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ اسکیم 42-43 ٹاﺅن شپ کے علاقہ یا دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا جائے اور اس میں اگر کسی قسم کی کوئی مشکلات پیش آئیں گی تو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے ہدایات دی کہ جہاں جہاں قانونی معاملات ہو ان کو جلد حل کرنے کے لئے بھی خدمات لی جائیں۔ خالی پلاٹس پر فوری چوکیدار بھرتی کریں تاکہ قبضہ کرنے والے عناصر سے علاقے کو محفوظ رکھا جاسکے اور اسکیم سے مٹی چوری کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ سید ناصر حسین شاہ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایات دی کہ اسکیم 42 میں جن جن کو پلاٹس الاٹ ہوئے ہیں ان کو فوری قبضہ دیا جائے تاکہ وہ وہاں تعمیراتی کام شروع کیا جاسکے جبکہ جن جن کو پلاٹس الاٹ ہونے کے باوجود وہ قبضہ نہیں لے رہے ہیں ان کو تنبیہ کے خطوط ارسال کرکے ایک وقت دیا جائے اور اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے بھی ان کو یاددہانی کرائی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -