عالمی بینک گروپ کے صدر کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

عالمی بینک گروپ کے صدر کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

  



اسلام آباد(آن لائن) عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے یکم نومبر کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ صدر ایک وفد کی قیادت کررہے تھے جس میں دو علاقائی نائب صدر اور بینک کے دیگر اعلی عہدیدار شامل تھے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت/چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عالمی بینک کے صدر اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا، انہوں نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہتری کے حوالے سے حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان میں غربت اور عدم مساوات پر قابو پانے کیلئے احساس پروگرام کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے صدر عالمی بینک کو کفالت پروگرام کے نئے ادائیگی کے نظام اور بی آئی ایس پی بورڈ سے منظور شدہ ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کے اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر عالمی بینک کے ان اقدامات کو بے حد سراہا۔ ڈیویڈ مالپاس نے بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کیساتھ بھی بات چیت کی۔ جنہوں نے بتایا کہ کس طرح سے بی آئی ایس پی کے تعاون سے ان کی زندگیوں میں بہتری آئی اور انہوں نے اپنے چھوٹے کاروبار کا آغاز کیا۔صدر عالمی بینک نے مستحق خواتین سے ان کو ملنے والی رقم اور بینک سے رقم نکلانے سے متعلق مختلف سوالات کئے۔ جن پر مستحقین نے انہیں بتایا کہ وہ یہ رقم کھانے پینے کی اشیاء اور بچوں کی تعلیم پر استعمال کرتی ہیں۔

عالمی بنک 

مزید : صفحہ اول


loading...