ریلوے پولیس اہلکار آزادی مارچ  کی سکیورٹی پرمتعین،تیز گام ایکسپریس حادثے کاایک سبب، رپورٹ

ریلوے پولیس اہلکار آزادی مارچ  کی سکیورٹی پرمتعین،تیز گام ایکسپریس حادثے ...

  



کراچی (این این آئی)رحیم یار خان میں ٹرین کو پیش آنیوالے المناک حادثے کی وجہ ریلوے پولیس کی عدم موجودگی بھی ہو سکتی ہے، بتایا جاتا ہے قومی ادارے کے کراچی سمیت آٹھوں ڈویژنوں کی ریلوے پولیس کو آزادی مارچ کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد طلب کیا گیا تھا، ہزا ر وں اہلکار مارچ کی ڈیوٹی کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں اسی وجہ سے ٹرینوں میں ریلوے پولیس کے اہلکاروں کی کمی ہے۔ چیکنگ کے دورا ن سلنڈر نہ روکنے کی وجہ سے تیزگام میں سلنڈر لے جائے گئے، ریلوے پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتے تو بہتر طور پر مسافروں کی چیکنگ کی جاسکتی تھی۔

رپورٹ

مزید : صفحہ اول


loading...