منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع
منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات عدالت نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی، عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 16 نومبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں منشیات برآمد کیس کی سماعت ہوئی،اے این ایف نے رانا ثنااللہ کو عدالت میں پیش کردیا، سپیشل سینٹرل ڈیوٹی جج خالدبشیرنے سماعت کی،وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پولیس میگافون استعمال کررہی ہے ،پولیس والے 300 بندے ہیں اور وکیل صرف5 یا6 ہیں ، اے این ایف کی جانب سے تفتیشی افسر کے موبائل فون کا ڈیٹا پیش کردیاگیا،اے این ایف حکام نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے فون کا ڈیٹا آئندہ سماعت پر پیش کردیں گے ،رانا ثنا اللہ نے اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت کی استدعا کردی،فائل جج نے رانا ثنا اللہ کو کمرہ عدالت میں اجازت دیدی،عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع 14 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 16 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...