کنٹینر پر موجود5 خاندان ملک پر حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پاکستان پرحملہ آورہیں،فردوس عاشق اعوان

کنٹینر پر موجود5 خاندان ملک پر حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست ...
کنٹینر پر موجود5 خاندان ملک پر حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پاکستان پرحملہ آورہیں،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کنٹینرپروہ 5خاندان ہیں جوملک پرحکمرانی کرتے رہے،اب یہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پاکستان پرحملہ آورہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کنٹینرپروہ 5خاندان ہیں جوملک پرحکمرانی کرتے رہے، مفتی محمودخاندان،اچکزئی خاندان،ولی خان خاندان کنٹینرپرہے،بھٹوخاندان اورشریف خاندان بھی کنٹینرپرموجود ہے،فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناہے کہ اب یہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پاکستان پرحملہ آورہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...