پاکستان کومشرق اورمغرب دونوں ہی میں چیلنجزدرپیش ہیں،منیر اکرم

پاکستان کومشرق اورمغرب دونوں ہی میں چیلنجزدرپیش ہیں،منیر اکرم
پاکستان کومشرق اورمغرب دونوں ہی میں چیلنجزدرپیش ہیں،منیر اکرم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ چیلنجزہمیشہ مواقع ساتھ لاتے ہیں،پاکستان کومشرق اورمغرب دونوں ہی میں چیلنجزدرپیش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی نئی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ چیلنجزہمیشہ مواقع ساتھ لاتے ہیں،پاکستان کومشرق اورمغرب دونوں ہی میں چیلنجزدرپیش ہیں،ایسے لمحے میں دوبارہ عہدہ سنبھالاہے جب پاکستان کوکئی چیلنجزدرپیش ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی نئی مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے، منیر اکرم 2002 سے 2008 تک بھی مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں،برسلز،ٹوکیواورجنیوامیں اقوام متحدہ کے مشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں،منیراکرم نے1967میں فارن سروس کے شعبے میں ملازمت اختیارکی تھی،سفارتکاری کے میدان میں غیرمعمولی کردار پر منیراکرم کوہلال قائداعظم سے نوازاجاچکاہے۔

مزید : قومی


loading...