لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا نوٹس لے لیا

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا نوٹس لے لیا
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا نوٹس لے لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا نوٹس لے لیا،عدالت نے واٹر کمیشن کو ماحولیاتی آلودگی پر 27 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو چیئرمین واٹر کمیشن کی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے،ایسا لگ رہا ہے ماحولیاتی آلودگی بدترین شکل اختیار کر جائے گی، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، عدالت نے کہا کہ ایک بین الاقوامی ایجنسی نے لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دے دیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...