ملک دشمنوں نے انتشارپیداکرنے کیلئے ففتھ جنریشن وارکاسہارالیا،رینجرزنے کراچی میں قیام امن کیلئے نمایاں کرداراداکیا،گورنر سندھ

ملک دشمنوں نے انتشارپیداکرنے کیلئے ففتھ جنریشن وارکاسہارالیا،رینجرزنے ...
ملک دشمنوں نے انتشارپیداکرنے کیلئے ففتھ جنریشن وارکاسہارالیا،رینجرزنے کراچی میں قیام امن کیلئے نمایاں کرداراداکیا،گورنر سندھ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں نے انتشارپیداکرنے کیلئے ففتھ جنریشن وارکا سہارا لیا،کراچی کی روشنیاں اورامن بحال ہوچکا،رینجرزنے کراچی میں قیام امن کیلئے نمایاں کرداراداکیا،کراچی کے حالات ماضی سے بہت مختلف نظرآتے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رینجرز ٹریننگ سکول میں 27 ویں پاسنگ آﺅٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رینجرز کے ثمرات سندھ میں بحالی امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ،رینجرز نے دہشتگردی اور بدامنی کے واقعات کا بروقت تدارک کیا،انہوں نے کہا کہ شہرکراچی میں رینجرز نے امن کی بحالی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،سندھ رینجرز نے کراچی میں 19ہزار سے زائد آپریشن کئے اور 1400 سے زائد دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ایک بار پھر تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے ،رینجرز اور پولیس نے امن کی بحالی کیلئے نئی تاریخ رقم کی ،پاس آﺅٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...