"اپوزیشن جتنے دن دھرنا دینا چاہے دے حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو . . ." عمران خان نے انتظامیہ کو واضح پیغام دیدیا

"اپوزیشن جتنے دن دھرنا دینا چاہے دے حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن اگر معاہدے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے دن دھرنا دینا چاہے دے حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہوگی، مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے مولانا فضل الرحمان کے مطالبے اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، پرویز خٹک حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز کور کمیٹی کو پیش کریں گے۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے اور وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کی تجویز پر بھی مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنے دن دھرنا دینا چاہے دے حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کے مطابق کاروائی بھی ہوگی۔

مزید :

قومی -