پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا،اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے باعث موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا،وزیراعظم عمران خان کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق تفصیلی غور و فکر کیا جائے گا،اس کے علاوہ معاہدے کی خلاف ورزی پر اگلے لائحہ عمل پر غور بھی کیا جائے گا،تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں شامل تمام رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج دن دو بجے بنی گالہ میں شیڈول اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

مزید : قومی


loading...