منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب
منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،مارچ والے صرف مارچ کرتے ہی رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،مارچ والے صرف مارچ کرتے ہی رہ جائیں گے،مسترد شدہ عناصر اپنی ناکامیوں کا بدلہ ترقی روک کر عوام سے لینے کے درپے ہیں،تبدیلی سے خائف عناصر کا منفی ایجنڈا ناکام رہے گا،نان ایشوز پر سیاست کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا،ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کوقومی وسائل لوٹنے کا حساب دینا ہوگا،وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔

مزید : قومی


loading...