گرے لسٹ کا معاملہ، چین نے شاندار اعلان کردیا، پاکستانیوں کو خوش کردیا

گرے لسٹ کا معاملہ، چین نے شاندار اعلان کردیا، پاکستانیوں کو خوش کردیا
گرے لسٹ کا معاملہ، چین نے شاندار اعلان کردیا، پاکستانیوں کو خوش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا گرے لسٹ میں برقرار رکھنا دراصل پاکستان کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت کے خلاف اب تک کی کاوشوں اور کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور پاکستانی موقف کی بھرپور تائید کی ہے۔جینگ شوانگ نے مزید کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے پوری طرح مطمئن ہے اور اگر پاکستان کی کاوشوں پر اعتماد نہ ہوتا تو بلیک لسٹ کردیا جاتا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنا نہیں بلکہ اپنی رہنمائی اور گائیڈ لائن کی صورت میں اس ملک کو منی لانڈرنگ جیسے عفریت سے باہر نکلنے میں مدد دینا ہے اور پاکستان اس حوالے سے بہت بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔جینگ شوانگ نے کہا کہ چین منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھے گا اور دیگر رکن ممالک کو بھی پاکستان کی تعمیری مدد کرنے کے لیے راضی کرے گا، جو ممالک پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے پر ت±لے ہوئے انہیں ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہیں۔