سوشل میڈیا پر ہنگامہ لیکن نجی تصاویر و ویڈیوز سامنے آنے پر رابی پیرزادہ بھی بالآخر بول پڑیں، اہم قدم اٹھا لیا

سوشل میڈیا پر ہنگامہ لیکن نجی تصاویر و ویڈیوز سامنے آنے پر رابی پیرزادہ بھی ...
سوشل میڈیا پر ہنگامہ لیکن نجی تصاویر و ویڈیوز سامنے آنے پر رابی پیرزادہ بھی بالآخر بول پڑیں، اہم قدم اٹھا لیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو اپ لوڈ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے رجو ع کرلیا۔

دنیا نیوز کے مطابق نامور گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کو درخواست دے دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی فون ایکس انہوں نے میپل لیف کمپنی سے خریدا، یہ موبائل فون خراب ہونے پر ایک روز قبل اسی کمپنی کو واپس کردیا اور اس فون کے متبادل نیا فون حاصل کیا۔

درخواست میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پرانے فون میں موجود ڈیٹا چوری کر کے ان کے دوستوں کو بھجوایا گی۔ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے ان کی اور فیملی کی بدنامی ہو رہی ہے لہذا ان ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ایف ائی اے نے درخواست وصول کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ رکوانے بارے گلوکارہ پی ٹی اے سے بھی رجوع کریں گی۔

مزید : تفریح


loading...