”میرے علاوہ سارے میچ فکسر تھے، آصف نے بتایا کہ ہم نے وہ میچ فکس کیا تو میں نے کہا کہ میں بھی اس میچ میں تھا، تو میں کیا کر رہا تھا“ شعیب اختر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے علاوہ باقی سب ہی میچ فکسر تھے اور وہ 11 نہیں بلکہ 22 کھلاڑیوں کیخلاف کھیلتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ ”میرے اردگرد میچ فکسرز بیٹھے ہوئے تھے اور میں 22 کھلاڑیوں کیخلاف کھیل رہا ہوتا تھا۔ 11 مخالف ٹیم کے کھلاڑی اور 10 اپنی ٹیم کے کھلاڑی، کوئی پتہ نہیں کہ کون سا میچ فکسر ہے اور کون کیا کر رہا ہے، آصف نے مجھے بتایا کہ کون کون سے میچ فکس کئے اور کیسے کئے، تو میں نے کہا کہ ایک میچ میں تو میں بھی تھا، میں کیا کر رہا تھا؟ وہ کہنے لگا کہ آپ ملنگ آدمی ہیں سر، آپ اپنا زور لگا رہے تھے، ہم اپنا زور لگا رہے تھے۔“
بڑی بریکنگ ????
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) November 1, 2019
سابق کرکٹر و دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر صاحب نے نیا بھانڈا پھوڑ دیا...کہتے ہیں میرے علاوہ پاکستانی ٹیم میں ہر کوئی میچ فکسر تھا. میں 22 کھلاڑیوں کے خلاف میچ کھیلتا تھا. پائین اتنی جرات کا مظاہرہ تب کیا ہوتا تو حالات بہتر ہوتے@shoaib100mph #shoaibakhtar pic.twitter.com/MVx671rXfj
شعیب اختر کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور لوگوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔