ڈاکٹرز نے مریم نواز کی صحت تسلی بخش قرار دے دی

ڈاکٹرز نے مریم نواز کی صحت تسلی بخش قرار دے دی
ڈاکٹرز نے مریم نواز کی صحت تسلی بخش قرار دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہسپتال انتظامیہ نے نائب صد رمسلم لیگ (ن) مریم نوا ز کی صحت تسلی بخش قرا ردے دی،بیکٹیریل انفیکشن کو جانچنے کیلئے لیے گئے ٹیسٹ نارمل ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوزکے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے مریم نواز کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دیں ہیں، ڈاکٹرز نے مریم نواز کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، مریم نوازکاپروکیلسی ٹونین ٹیسٹ بھی نارمل ہے، ڈاکٹرز نے مریم نواز کا پروکیلسی ٹونین ٹیسٹ بیکٹیریل انفیکشن کو جانچنے کیلئے تجویز کیا تھا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

مزید :

قومی -