آسٹریلیا میں شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،بابر اعظم

آسٹریلیا میں شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،بابر اعظم
آسٹریلیا میں شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،بابر اعظم

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا, قومی ٹی 20کی کپتانی میرے لیے عزاز کی بات ہے لیکن سرفراز احمد کی کمی محسوس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،قومی ٹی 20کی کپتانی میرے لیے عزاز کی بات ہےلیکن سرفراز احمد کی کمی محسوس ہوگی،ٹیسٹ کی نسبت ٹی 20کھیلنا آسان ہے، 2012 میں انڈر19 ٹیم کے ساتھ بطورکپتان آسٹریلیا آیا تھا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹی 20میچ کل کھیلے گی۔

مزید : کھیل


loading...