کراچی کے وسائل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہاہے، وسیم اختر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے وسائل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہاہے،وسائل کی کمی کے باعث کوئی کام مکمل نہیں ہورہاہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے وسائل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہاہے،وسائل کی کمی کے باعث کوئی کام مکمل نہیں ہورہاہے، کراچی میں ابھی تک کوئی مکمل سڑک نہیں بن سکی،کراچی کو تباہ کرنے والا قانون چل رہاہے، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سڑے ہوئے نظام کو ختم کرناہوگا،پاکستان کو بہتر کرنا ہے تو کراچی پر توجہ دینا ہوگی،انتظامیہ کیجانب سے 6اضلاع بنا کر کراچی کو تباہ کر دیا گیاہے۔