پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی 20 میچ متاثر ہونے کا خدشہ ، شائقین کیلئے تشویشناک خبر آ گئی
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث شائقین کرکٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل (اتوار) کو کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصر وف ہیں جبکہ قومی ٹیم وارم اپ ٹی 20 میچ میں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) الیون کو شکست دینے کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔
میچ کا بے صبری سے انتظار کرنے والے شائقین کرکٹ کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ سڈنی میں سہ پہر اور شام کو بارش کا 90 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے جس دوران طوفائی ہوائیں چلنے کا خدشہ بھی ہے جبکہ درجہ حرارت کم سے کم 19 اور زیادہ سے زیادہ 29 رہے گا۔