سانحہ کوٹ رادھا کشن :لاہور ہائیکورٹ نے گواہان کو تحفظ فراہمی کا حکم دے دیا

سانحہ کوٹ رادھا کشن :لاہور ہائیکورٹ نے گواہان کو تحفظ فراہمی کا حکم دے دیا
سانحہ کوٹ رادھا کشن :لاہور ہائیکورٹ نے گواہان کو تحفظ فراہمی کا حکم دے دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے گواہان کو تحفظ فراہمی کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے گواہان کو تحفظ فراہمی کا حکم دے دہا،عدالت کیجانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو لکھے گئے خط میں حکم دیا گیا ہے کہ شہباز اور اقبال مسیح کو تحفظ فراہم کیا جائے،گواہوں کے تحفظ کے بارے میں سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے، گواہ شہباز مسیح نے آر پی او شیخوپورہ پر سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کا الزام لگایا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرکے آگاہ کیا جائے۔

مزید : قومی


loading...