تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ رات گئے مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے
عمرکوٹ( سید ریحان شبیر )تحریک انصاف سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ رات گئے اپنے اوپر حملے کی مقدمے کے اندراج کےلیے کنری پولیس اسٹیشن آمد حلیم عادل نے مقدمہ درج کرانے کےلیے درخواست جمع کرادی پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت مجھے اپنےراستے سے ہٹاناچاہتی ہے میں حق کےلیے آواز بلندکرتا رہونگاحلیم عادل شیخ کی میڈیاسے بات چیت ۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ رات گئے تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ مقدمہ درج کرانے کنری تھانے پہنچ گئے حلیم عادل شیخ کےہمراہ تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے دعا بھٹو، وکلا کی ٹیم،تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکنان کنری تھانے پر پہنچ کر ایف آئی آر درج کرانےکے لیے کنری پولیس اسٹیشن پر درخواست جمع کرائی درخواست میں ایس ایس پی عمرکوٹ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور اور دیگر افراد کے نام دیےگئے ہیں ۔
اس موقع پرتحریک انصاف سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ نےمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرکرتےہوئےکہاکہ ہم لوگ جنازوں میں شرکت کے لیے آئے تھے اور ہمارے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا حلیم عادل شیخ نےبتایاکہ ہم نے ایس ایس پی عمرکوٹ اور ڈاکؤ قسم کے وزیر تیمور تالپور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کےلیے درخواست دے رہے ہیں حلیم عادل شیخ نےکہا کہ لوگوں پر جنازے میں آئے ہوئے لوگوں پر حملے نہیں ہوتے مقدمہ درج کرانا حق ہے رات کے ایک بجے تھانے پر موجود ہیں ۔
انہوں نےکہاکہ اسطرح کےہتھکنڈوں دھونس دھمکیوں سے مجھے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہے ظلم جبر ناانصافیوں پر آواز حق ہم اٹھاتے رہے گئے تحریک انصاف کا ایک کارکن بھی نہیں ڈرے گا حلیم عادل شیخ نےکہا روک سکتے ہیں تو روک لیں ایف آئی آر تودرج ہوگی اس موقع پر حلیم عادل شیخ کےہمراہ کارکنوں پارٹی رہنماوں اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔