اسلام آبادہائیکورٹ ،چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ،ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آبادہائیکورٹ ،چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کو توہین عدالت کا نوٹس ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ،ذاتی حیثیت میں طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیااور کیس کی سماعت12 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فارووق نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے نے غلط بیانی سے عدالتی حکم کا استعمال کیا ،کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہو گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...