”بدقسمتی سے کھیل میں سیاست آ گئی ہے لیکن۔۔۔“ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بھی خاموش نہ رہ سکیں

”بدقسمتی سے کھیل میں سیاست آ گئی ہے لیکن۔۔۔“ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بھی ...
”بدقسمتی سے کھیل میں سیاست آ گئی ہے لیکن۔۔۔“ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بھی خاموش نہ رہ سکیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کھیل میں سیاست آگئی ہے، لیکن کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی ون ڈے سیریز کی ٹرافی رونمائی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بسمعہ معروف کا کہنا تھا کہ ٹی 20 سیریز کے بعد ایک روزہ سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے پر امید ہیں، ٹارگٹ ون ڈے سیریز جیتنا ہے جس کیلئے 3 تبدیلیاں کی ہیں، فٹنس کی وجہ سے انعم کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ڈیتھ آورز میں ثناءسمیت ڈیانا بیگ شامل ہیں۔

بسمعہ معروف نے کہا کہ بھارت سے سیریز کھیل کر ہم ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں، بھارت کے ساتھ صرف ورلڈ کپ میں میچز ہوتے ہیں، بھارت سے میچز زیادہ ہوں تو دونوں ٹیموں کو فائدہ ہوگا، بدقسمتی سے کھیل میں سیاست آگئی ہے، کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔

مزید : کھیل


loading...