آزادی مارچ، شرکا نے ایسے جھنڈے لہرا دیئے کہ دیکھ کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ہنگامہ برپا ہوگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ میں طالبا ن عنصر کو فائدہ پہچانے کیلئے غیر ملکی جھنڈوں کا استعمال کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نے دعویٰ کیا ہے کہ یو آئی اپنے مارچ میں امارات اسلامک افغان طالبان کا جھنڈا استعمال کر رہی ہے،مارچ میں شریک افراد کے اس اقدام سے طالبان کے نظریے کو فروغ مل رہا ہے، شرکاءکا یہ عمل قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
بھارتی میڈیا کیلئے کام کرنےوا لے صحافی انس ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامک امارات کا سپوٹر ساجد اللہ جے یو آئی (ایف) کے جلسے میں شریک ہے،اسلامک امارات کے جھنڈے کی موجودگی سے یہ بات عیاں ہے کہ طالبا ن کی بڑی تعداد بھی دھرنے میں موجود ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا پاکستانی معیشت دباو تاحال برقرار ہے جبکہ گزشتہ دودہائیوں میں پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے انتہا قربانیاں دی ہیں ، پاکس فوج نے ٹی ٹی پی کے خلاف بڑی جدودجہد کی تھی ،لیکن ان جھنڈوں کی نمائش پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔