آزادی مارچ کا دوسرا روز، پشاور موڑ اور اطراف کی کیا صورتحال ہے؟ فواد چوہدری میدان میں آگئے

آزادی مارچ کا دوسرا روز، پشاور موڑ اور اطراف کی کیا صورتحال ہے؟ فواد چوہدری ...
آزادی مارچ کا دوسرا روز، پشاور موڑ اور اطراف کی کیا صورتحال ہے؟ فواد چوہدری میدان میں آگئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا کے آزادی مارچ کو آج دوسرا روز ہے اور پشاور موڑ اور اطراف میں تعفن پھیل گیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مولانا کے آزادی مارچ کا آج دوسرا روز ہے ،پشاورموڑ کے اطراف میں تعفن پھیل چکا ہے،صفائی کےلئے سی ڈی اے کو کروڑوں کا فنڈ الگ مختص کرناپڑ رہاہے،انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکیا ہی اچھا ہو حلوہ کھانے کیساتھ صفائی کا انتظام بھی خود کیا جائے،جیسے پی ٹی آئی کے رضاکار 2014 کے دھرنے میں کرتے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...