”میری خواہش ہے کہ یہ کام کروں تاکہ۔۔۔“ بابراعظم نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

”میری خواہش ہے کہ یہ کام کروں تاکہ۔۔۔“ بابراعظم نے پاکستانیوں کے دل کی بات ...
”میری خواہش ہے کہ یہ کام کروں تاکہ۔۔۔“ بابراعظم نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے قومی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون ٹیم برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2015ءسے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی ہے اور اس ذمہ داری کیلئے اب بھی تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتا آرہا ہوں اور کوشش ہوگی جو سیکھا ہے اس پر میدان میں عمل کروں۔ آسٹریلیا اچھی ٹیم ہے اس لئے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، یہ سیریز بڑی اہم ہے کیونکہ آئندہ ورلڈکپ بھی یہاں ہوگا اس لئے اس سیریز سے فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پلاننگ یہی ہے کہ پرفارمنس دیں گے تو کسی پر دباؤ نہیں آئے گا، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کے ساتھ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جس سے ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے، عامر اور عرفان کی موجودگی میں ڈیوڈ وارنر کیلئے پلان بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی کپتانی بھی میرے لیے اعزاز ہے، سرفراز نے اسے نمبر ون ٹی 20 ٹیم بنایا لہٰذا میری کوشش ہوگی کہ اسے برقرار رکھا جائے۔سرفراز کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی بہت خدمات ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹی 20 ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں 3 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں پہلا ٹی 20 میچ، 3 نومبر، دوسرا 5 اور آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا سے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے بعد قومی ٹیم کینگروز سے اظہر علی کی قیادت میں 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -