لگتا ہے یہ حلوہ مارچ نہیں عمران خان مخالف آر ایس ایس مہم ہے،فوادچودھری

لگتا ہے یہ حلوہ مارچ نہیں عمران خان مخالف آر ایس ایس مہم ہے،فوادچودھری
لگتا ہے یہ حلوہ مارچ نہیں عمران خان مخالف آر ایس ایس مہم ہے،فوادچودھری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  لگتا ہے  یہ حلوہ مارچ نہیں عمران خان مخالف آر ایس ایس مہم ہے، بھارتی میڈیا مارچ کو بہت کوریج دے رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ میں طالبان کے جھنڈے لہرائے جانے پروفاقی وزیر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے  یہ حلوہ مارچ نہیں عمران خان مخالف آر ایس ایس مہم ہے،بھارتی میڈیا مارچ کو بہت کوریج دے رہاہے،ایسے جھنڈوں کا سامنے آنا بہت حیرت کی بات ہے،پاکستان افغانستان میں امن بحال کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام پر پرتماشا برپا ہے، خواتین ،اینکرز رپورٹرز کو دھرنے کی کوریج کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ فضل الرحمان سے سوال بنتا ہے کہ بے نظیر بھٹوسمیت سینکڑوں پاکستانیوں کی شہادت کے ذمہ دار بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ سے ان کا کیا تعلق تھا؟ کیا بیت اللہ جی یو آئی وزیرستان کا امیر نہیں تھا؟

مزید : قومی


loading...