نوجوان لڑکی کو اپنی والدہ کے لیے دولہے کی تلاش، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

نوجوان لڑکی کو اپنی والدہ کے لیے دولہے کی تلاش، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ...
نوجوان لڑکی کو اپنی والدہ کے لیے دولہے کی تلاش، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک) عام طور پر ماں اپنی بیٹی کے لیے دولہا تلاش کرتی ہیں لیکن بھارت میں ایک لڑکی کو والدہ کے لیے 50 سالہ دولہے کی تلاش ہے جس کے لئے اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا ہے۔

گزشتہ دِنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی لڑکی کا ٹوئٹ وائرل ہوا جس میں وہ اپنی والدہ کے لیے دولہا تلاش کر رہی ہیں، آستھا ورما نامی بھارتی لڑکی نے اپنی والدہ کے ساتھ سیلفی لے کر ٹوئٹر پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے میری والدہ کے لیے 50 سالہ خوبصورت دولہے کی تلاش ہے، جو سبزی خور ہو، شراب نوشی سے دور ہو اور اچھا کماتا ہو۔‘

آستھا ورما کا یہ ٹوئٹ ٹوئٹر پر بہت زیادہ مقبول ہو رہا ہے اور اب تک 26 ہزار 933 ٹوئٹر صارفین اِس ٹوئٹ کو لائک کر چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 197 صارفین نے اِس ٹوئٹ پر اپنا رد عمل دیا ہے۔

ایک بھارتی صارف نے آستھا ورما کے ٹوئٹ پر مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ میں یہ سب خوبیاں ہیں لیکن میری عمر 24 برس ہے۔‘

بہت سےٹوئٹر صارفین نے آستھا ورما کے ٹوئٹ کے جواب میں بہت سے رشتے بھی بتائے۔

اننت نامی صارف نے تو اپنے والد کا رشتہ ہی بتادیا۔

ایک اور صارف نے آستھا ورما کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے والد کی عمر 48 برس ہے اور ان میں یہ سب خوبیاں ہیں۔‘

ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ ’ آپ اپنی والدہ کے لیے جو کر رہی ہیں یہ بہت حیرت انگیز اور اچھا ہے ، امید کرتی ہوں کہ ان کو جلد ہی خوشی مل جائے گی۔‘

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...